• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈا کے وزیراعظم نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ’تبدیلی لانے والا صدر‘ قرار دے دیا

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

کینیڈا کے وزیرِ اعظم مارک کارنی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ’تبدیلی لانے والا صدر‘ قرار دیتے ہوئے اِن کی تعریف میں کہا کہ ٹرمپ نے پاکستان اور بھارت کے مابین امن کی کوششوں میں کلیدی کردار ادا کیا۔

وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر کے ساتھ ملاقات کے بعد مارک کارنی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے چند ماہ قبل میرا اور کچھ ساتھیوں کا شاندار استقبال کیا تھا، اُس وقت میں نے کہا تھا کہ ٹرمپ تبدیلی لانے والے ایک سمجھدار صدر ہیں۔

اِن کا مزید کہنا تھا کہ اقتصادی اصلاحات، نیٹو رفاقتوں کی مضبوطی اور پاکستان و بھارت کے درمیان امن قائم کرنے جیسے اقدامات ٹرمپ کی قیادت کی مثال ہیں۔

دوسری جانب ’میں ناں مانوں‘ کی مثال بنے بھارت نے امریکی صدر کے دعوؤں کو متعدد بار رَد کرنے کے بعد اب کینیڈین وزیرِاعظم کے اس بیان کو بھی مسترد کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید