چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر علی خان کو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹائے جانے کا علم نہیں۔
’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو ہٹائے جانے سے متعلق ابھی تک مجھے کوئی اطلاع نہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ابھی تک اڈیالا جیل سے کوئی شخص باہر نہیں آیا، جب اڈیالا سے لوگ باہر آئیں گے تو پتہ چلے گا بانی نے کیا ہدایات دی ہیں، اس کے بعد پارٹی رہنما بانی کی ہدایت کے مطابق فیصلہ کریں گے۔
خیال رہے کہ پی ٹی آئی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔
علی امین کی جگہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا لگائے جانے کا امکان ہے۔
بشریٰ بی بی کے وکیل رائے سلیمان نے جیونیوز سے گفتگو میں علی امین گنڈاپور کو ہٹائے جانے کی تصدیق کی ہے۔