• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی: شادی کا جھانسہ دیکر طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانیوالا کوچنگ پرنسپل گرفتار

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

راولپنڈی میں شادی کا جھانسہ دے کر طالبہ کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ٹیوشن اکیڈمی کے پرنسپل کو گرفتار کر لیا گیا۔

متاثرہ طالبہ کا کہنا ہے کہ اکیڈمی پرنسپل نے شادی کا جھانسہ دے کر اسے کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا، 2 بار حاملہ بھی ہوئی۔

طالبہ کے مطابق گھر والوں اور خاندان کی بدنامی سے بچنے کے لیے خاموش رہی، پرنسپل پر شادی کے لیے دباؤ ڈالا تو اس نے ٹارچر کرنا شروع کر دیا۔

متاثرہ طالبہ نے پولیس کو دیے گئے ابتدائی بیان میں کہا ہے کہ اس نے 2023ء میں اکیڈمی میں داخلہ لیا، اکیڈمی کے پرنسپل نے رواں سال21 مئی کو اکیڈمی بلا کر ریپ کیا، ایک ماہ بعد پتہ چلا کہ حاملہ ہوں، گھر والوں اور خاندان کی بدنامی کے وجہ سے خاموش رہی۔ 

طالبہ کے مطابق پرنسپل نے دوائی لا کر دی جس کے بعد میری طبیعت مزید بگڑ گئی، بعد میں پتہ چلا وہ دوائی اسقاطِ حمل کی تھی، پرنسپل نے شادی کا جھانسہ دے کر کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا۔

تھانہ پیرو دھائی پولیس نے متاثرہ طالبہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ طالبہ کا میڈیکل کروایا جائے گا اور زیرِ حراست ملزم کے خلاف شواہد جمع کر کے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید