• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بزدل دہشت گرد معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں، سرفراز بگٹی

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی—فائل فوٹو
وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشت گرد معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر بزدلی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار سول اسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینیٹر اور سی ایم ایچ کے دورے کے دوران شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے اس دوران زخمیوں اور ورثاء سے ملاقات کر کے علاج معالجے کے معیار کے بارے میں دریافت کیا۔

سرفراز بگٹی نے زخمیوں کے علاج و معالجے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

اُن کا کہنا ہے کہ تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، شدید زخمیوں کو فضائی سروس کے ذریعے کراچی منتقل کرنے کے احکامات گزشتہ شب ہی جاری کر دیے گئے تھے۔

وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ علاج و معالجے میں کوئی کمی نہیں آنے دی جائے گی، مریض اور ورثاء مکمل اطمینان رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گرد معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر بزدلی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، دہشت گرد بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کے اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

سرفراز بگٹی نے یہ بھی کہا کہ سانحے کے شہداء کے اہلِ خانہ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا، حکومت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔

قومی خبریں سے مزید