• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: جنرل اسپتال سے اغواء کیا گیا نومولود بچہ تیسرے روز بازیاب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

لاہور کے جنرل اسپتال سے اغواء کیا گیا نومولود بچہ تیسرے روز بازیاب کرا لیا گیا۔

متاثرہ والدین کو 10 سال بعد اولاد نرینہ ملی تھی جبکہ اغواء کار خاتون بے اولاد تھی جس نے طلاق کے ڈر سے بچہ چوری کیا تھا۔

یہ نومولود بچہ جنرل اسپتال کے نرسری وارڈ سے یکم ستمبر کو اغواء کیا گیا تھا۔

واقعے کے بعد فوٹیج میں دو خواتین پر شک ہونے کے بعد محکمہ صحت نے وارڈ کے عملے کو معطل کیا تھا اور پولیس نے بھی بچے کی تلاش شروع کردی تھی۔

واقعے کے دو دن بعد بچہ کماہاں گاؤں سے ملا۔

ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن ڈاکٹر ایاز حسین نے ایم ایس اسپتال کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ سی سی ٹی وی کی مدد سے کماہاں گاؤں تک پہنچے اور گھر گھر تلاشی لی، ملزمہ نے بچہ صندوق میں چھپا رکھا تھا۔

بعدازاں بچہ واپس ملنے پر والدین خوشی سے نہال ہوگئے جن کا کہنا تھا کہ وہ بچہ اغواء ہوا تو تین دن سو نہ سکے، پولیس نے اچھا کام کیا، خدا کا شکر بجا لاتے ہیں۔

ڈاکٹروں کے مطابق بچہ صحت مند ہے تاہم دو دن مزید اسپتال میں رکھ کر اس کی دیکھ بھال کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید