• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا نام سب سے زیادہ عطیات دینے والے ممالک میں شامل ہے: وزیراعظم

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو 

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلاحی کاموں میں شرکت کی وجہ سے پاکستان کا نام سب سے زیادہ عطیات دینے والے ممالک میں شامل ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے عطیات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان عطیات کے عالمی دن پر معاشرتی فلاح میں امداد و عطیات کی اہمیت اُجاگر کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی بلا رَنگ و نسل، بلاتعصب دوسروں کی مدد کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ دوسروں کی خدمت کا جذبہ پاکستان کی سماجی و معاشرتی اقدار اور تہذیب کا اثاثہ ہے، پاکستان کے رضاکاروں نے قدرتی آفات، جنگ اور ایمرجنسی حالات میں ہمیشہ اہلِ وطن کی مدد کی ہے۔

قومی خبریں سے مزید