• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بہاولپور،گیس کی غیر قانونی منتقلی پر 26افراد کیخلاف مقدمات درج

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر احتشام انور مہار نے کہا ہے کہ سلنڈروں میں گیس کی غیر قانونی فلنگ انسانی جان کیلئے انتہائی خطرناک ہے، اس کے تدارک کیلئے ضلعی انتظامیہ نے دفعہ 144نافذ کر دی ہے اور تمام تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کی سر براہی میں ٹیمیں تشکیل دے کر خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیاہے، وہ آج اپنے دفتر میں منعقد ہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، ڈی سی او نے کہا کہ سول ڈیفنس کا محکمہ گیس سلنڈر وں میں گیس کی غیر قانونی منتقلی کو روکنے میں موثر ثابت نہیں ہو ا ،۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں گیس کی غیر قانونی منتقلی کی روک تھام کیلئے دفعہ 144نافذ کر دی گئی ہے۔ اس اقدام سے خلاف ورزی کر نے پر یہ جرم قابل دست اندازی پولیس اور ناقابل ضمانت بن گیا ہے، اجلاس میں بتایا گیا کہ گیس کی غیر قانونی منتقلی کو روکنے کیلئے بھر پور مہم جاری ہے اور پہلے روز ضلع بھر میں 26افراد کے خلاف متعلقہ تھانوں میں ایف آئی آر درج کر ائی گئی جبکہ 25افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ 
تازہ ترین