• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس بھی چینی شہریوں کو ویزافری سہولت فراہم کرے گا: خبرایجنسی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

چین کی جانب سے روسی شہریوں کو ویزا فری سہولت فراہم کرنے کے بعد اب روس بھی چین کے شہریوں کو ویزا فری سہولت فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا کہ چین کی طرز پر روس بھی چینی شہریوں کو ویزا فری سہولت دے گا۔

روسی صدر نے کہا کہ روسی شہریوں کے لیے چینی ویزا پالیسی سہولت کو سراہاتے ہیں، بلاشبعہ ہمارے شہریوں کے چین جانے سے کاروبار اور معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔

بتاتے چلیں کہ ایس سی او کانفرنس کے بعد چین نے روسی شہریوں کےلیے ویزا فری پالیسی کا اعلان کیا تھا، جس کے جواب میں اب روس نے بھی چینی شہریوں کے لیے ویزا فری سہولت کا اعلان کر دیا ہے۔

روسی شہریوں کو 15 ستمبر سے ایک سال کے لیے چین میں ویزا فری داخلے کی اجازت ہو گی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید