گجرات (نمائندہ جنگ) جامعہ گجرات میں طلبہ کے داخلہ کے طریقِ کار کو سہل اور برق رفتار بنانے کیلئے آن لائن ایڈمیشن کے نظام کو متعارف کروا دیا گیا ہے۔ امسال تمام شعبوں میں داخلہ جات آن لائن ہونگے۔ وائس چانسلر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے اس سلسلہ میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مختلف شعبہ جات میں خالصتاً میرٹ کی پیروی کو یقینی بنانے کے لیے آن لائن ایڈمیشن کا طریقِ کار مددگار ثابت ہو گا۔