• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باربر شاپ کی دیوار میں پھنسے گلہری کے بچوں کو ماں سے ملا دیا گیا

—تصویر بشکریہ غیر ملکی مڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی مڈیا

امریکی ریاست نیو ہیمپشائر میں اینیمل کنٹرول افسران ایک گلہری اور اس کے بچوں کو آپس میں دوبارہ ملانے میں کامیاب رہے جو غلطی سے ایک دیوار کے اندر پھنس گئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مانچسٹر پولیس ڈپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ باربر شاپ میں مرمت کے دوران غلطی سے گلہری کے بچوں کو دیوار کے اندر بند کر دیا گیا تھا۔

پولیس نے لکھا ہے کہ خوش قسمتی سے باربر شاپ کی انتظامیہ نے اس مسئلے کو محسوس کیا اور دیوار کھولی۔

بعد ازاں مانچسٹر اینیمل کنٹرول کے افسران نے بچوں کو دیوار سے نکالا اور ان کی ماں سے ملا دیا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید