ملتان(سٹاف رپورٹر) وائس چانسلرایم این ایس زرعی یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کی زیر صدارت اکیڈیمک کونسل کا 14واں اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں انڈر اور پوسٹ گریجویٹ کے نئے ڈگری پروگرامزکو شروع کروانے کی سفارش کی گئی۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ ایگریکلچر لاہور عاصم شہزاد،پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر،پروفیسر ڈاکٹر شیخ اشفاق سمیت جامعہ کے ڈینز ڈائریکٹرز نے بھی شرکت کی۔