• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینٹ جیسے حساس علاقہ میں چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ تشویشناک ہے، کلب عابد خان

ملتان ( سٹاف رپورٹر) مرکزی انجمن تاجران کینٹ اور ہیلپرز بزنس فورم کے مرکزی رہنما کلب عابد خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کینٹ جیسے حساس علاقہ میں چوری، راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ تشویشناک ہے،تاجروں اور شہریوں میں عدم تحفظ کے احساس میں اضافہ ہورہا ہے،اعلیٰ پولیس افسران کی جانب سے پولیس کلچر تبدیل کرنے اور کارکردگی بہتر بنانے کی تمام کاوشیں رائیگاں جارہی ہیں،آئی جی پنجاب/آرپی او/سی پی او ملتان سے اپیل کرتے ہیں کینٹ سمیت ملتان کو جرائم سے پاک کرنے کیلئے سنجیدہ عملی اقدامات کیے جائیں۔
ملتان سے مزید