• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرکزی تحریک اخوت اسلامیہ کا جنرل باڈی اجلاس، میلاد جلوس کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی گئی

ملتان (سٹاف رپورٹر ) مرکزی تحریک اخوت اسلامیہ پاکستان کے زیر اہتمام 50 واں جنرل باڈی اجلاس مدینہ مسجد اندرون دہلی گیٹ میں پیر سید علی حسین شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں 12 ربیع الاول کے جلوس کے لائحہ عمل کو حتمی شکل دی گئی۔ فیصلہ کیا گیا کہ جلوس بروز ہفتہ صبح 8 بجے مدینہ مسجد سے برآمد ہوگا۔ اجلاس میں تنظیم کے عہدیداران و اراکین نے شرکت کی۔ اس موقع پر پیر سید علی حسین شاہ نے حضور اکرم ﷺ کے 1500 ویں جشن ولادت کی خوشی میں کیک کاٹا۔
ملتان سے مزید