ملتان (سٹاف رپورٹر) سی ٹی او ملتان محمد کاشف اسلم نے عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں شہر بھر میں ریلیوں /جلوس ہائے کے سلسلہ میں ٹریفک پلان جاری کر دیا ، 12ربیع الاول کو گھنٹہ گھر چوک، اندرون حسین آگہی، دولت گیٹ چوک، دہلی گیٹ چوک، پاک گیٹ چوک، حرم گیٹ چوک، چوک شہیداں، شاہین مارکیٹ چوک، بوہڑ گیٹ چوک اورڈیرہ اڈہ چوک ہمہ قسم کی ٹریفک کیلئے بند رہیں گے۔جلوس ہائے و ریلیوں میں عام ٹریفک کو داخلہ کی اجازت نہ ہوگی۔شہر کے تمام اہم پوائنٹس پر ٹریفک وارڈنز کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔رانگ پارکنگ کے خاتمہ کے لیے لفٹر بھی تعینات کر دیے گئے ہیں۔