• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزامات میں 31 مقدمات درج کرلیے

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نےڈکیتی و چوری کے الزام میں 31مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان محمد سلیم اور انعام اللہ کے موبائل فونز جھپٹار ماکر چھین کر فرار ہوگئے، قطب پور کے علاقے محمد حمزہ سے  ڈاکو8ہزار  روپے اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے، تھانہ بی زیڈ کے علاقے میں عابد سے ڈاکو 19ہزار  روپے اور موبائل فون لے گئے جب کہ گلگشت کے علاقے  میں مظہر اور حبیب کی موٹرسائیکلیں شوکت کا موبائل فصیح الحسن کا سولر پینل بی زیڈ کے علاقے شاہد کا گھریلو سامان ڈی ایچ اے کے علاقے ندیم کا موبائل صدر کے علاقے عمار کا سامان قادر پورراں کے علاقے خان کا گھر کا سامان کینٹ کے علاقے محمد حسین اور عبدالجبار کے موبائلزفونز عبدالحمید کی دوکان سے نقدی اور ڈوپٹہ مظفر آباد کے علاقے محمد آصف کی بکریاں قطب پور کے علاقے ندیم قیصر کی موٹرسائیکل نمرہ  کا سوئی گیس میٹر ممتاز آباد کے علاقے فرزانہ بتول کا موبائل مخدوم رشید کے علاقے آصف کے گھر سے نقدی 2لاکھ 50ہزار ڈیڑھ تولہ سونا بستی ملوک کے علاقے فلک شیر کی گندم کھاد وغیرہ سٹی شجاع آباد کے علاقے سرفراز پمپ و پنکھا سٹی جلالپور کے علاقے عمر علی کی تار جنید اقبال کی 12من کپاس شاہ رکن عالم کے علاقے صدیق عطا اور شہباز کے موبائلزفونز سیتل ماڑی کے علاقے منور حسین کی نقدی 25ہزار و موبائل طلحہ کا موبائل دہلی گیٹ کے علاقے محمد رمضان کی نقدی بدھلہ سنت کے علاقے صفدر حسین کی موٹرسائیکل اور کپ کے علاقے محمد احمد کا موبائل چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید