پشاور( کرائم رپورٹر) باڑہ روڈ پشاور سے مدرسہ کے معلم کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا گیا پولیس نے اغوا کا مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی۔ شمیم الرحمن ولد گلاب خان سکنہ کوہاٹ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کا بھائی باڑہ روڈ پرواقع خواتین کے مدرسہ میں معلم ہے گزشتہ دنوں مدرسہ سے ایک خاتون نے اسے اطلاع دی کہ چند روز قبل ان کے معلم نے اسے بتایا کہ صوابی میں ایک لڑکی پر جنات ہیں ایک دوست کے کہنے پر وہ اس کے لئے دم کرنے کے لئے صوابی جارہاہے لیکن اس کے بعد وہ لاپتہ ہو گیا ہے پولیس نے مغوی کے بھائی کی رپورٹ پر نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کرکے مغوی کی تلاش شروع کردی۔