• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان: 8 ماہ میں کوئلے کی کانوں میں حادثات، 51 کان کن جاں بحق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

محکمۂ معدنیات نے بلوچستان کی کوئلے کی کانوں میں حادثات اور اموات کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

محکمۂ معدنیات کے اعداد و شمار کے مطابق 8 ماہ میں کوئلے کی کانوں میں حادثات میں 51 کان کن جاں بحق ہوئے ہیں۔

اس دوران کوئلے کی کانوں میں ہونے والے حادثات میں 30 کان کن زخمی ہوئے۔

دکی اور ہرنائی میں رواں سال زیادہ حادثات ہوئے ہیں۔

مائینز لیبر فیڈریشن نے اعداد و شمار کے حوالے سے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کوئلے کی کانوں میں حفاظتی انتظامات یقینی بنائے۔

قومی خبریں سے مزید