• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان: جلالپور پیروالا میں سیلابی صورتحال خراب، پاک فوج کی مدد طلب

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ملتان میں جلالپور پیروالا میں سیلابی صورتحال خراب ہونے کے سبب پاک فوج کی مدد طلب کرلی گئی۔

سی پی او صادق علی کے مطابق ریسکیو آپریشن میں پاک فوج کی 14 کشتیاں حصہ لے رہی ہیں، ریسکیو کی 8 کشتیاں امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

ان کا بتانا ہے کہ پولیس نے 5 پرائیویٹ کشتیاں بھی آپریشن میں شامل کرلی ہیں، مجموعی طور پر 27 کشتیاں متاثرین کو ریسکیو کرنے میں مصروف ہیں۔

سی پی او کا کہنا ہے کہ لوگوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ پنجاب کے 25 اضلاع اور 4155 دیہات سیلاب سے متاثر ہوئے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ پنجاب میں 26 اگست سے اب تک سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 56 ہو چکی ہے، ریلیف کیمپس میں 60 سے70ہزار لوگ مقیم ہیں جنہیں سہولتیں دی جا رہی ہیں، 500 کے قریب میڈیکل کیمپس لگائے ہیں جبکہ پونے 2 لاکھ افراد کا علاج کیا جاچکا ہے۔

قومی خبریں سے مزید