پاکستان کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور سابق کپتان شعیب ملک نے نوجوانوں کو شادی سے متعلق دلچسپ نصیحت کردی۔
شعیب ملک 1999 میں انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے کے بعد اب تک دنیا بھر کی مختلف لیگز میں ایکٹو ہیں، حال ہی میں وہ جیو نیوز کے پروگرام ہسنا منع ہے کے مہمان بنے۔
گفتگو کے دوران انہوں نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی لڑکا 25 سال سے پہلے شادی کرلے تو یہ بہترین ہے کیونکہ اسلام بھی جلد شادی کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی نوجوان 25 سال کی عمر کے بعد بھی غیر شادی شدہ ہے تو پھر اسے جلد بازی سے گریز کرنا چاہیے، ایسے افراد کو چاہیے کہ وہ کچھ وقت گزرنے دیں اور سمجھنے میں لگائیں اور پھر 30 کی دہائی کے آخر میں شادی کریں۔