• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: 10 سالہ بچی سے زیادتی کے مجرم کو 12 سال قید کی سزا

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

بھارت میں دہلی ہائی کورٹ نے 10 سالہ بچی سے زیادتی کے کیس میں مجرم کی قید کی سزا برقرار رکھی ہے۔

دہلی ہائی کورٹ نے 3 ستمبر کو اہم فیصلے میں 2017ء کے ریپ کیس میں سزا یافتہ مجرم ٹونی کی اپیل خارج کرتے ہوئے اس کی 12 سال قید کی سزا برقرار رکھی۔ 

عدالت نے قرار دیا کہ اگر متاثرہ بچی اکیلی گواہ بھی ہو اور اس کی گواہی قابلِ اعتماد اور اعتماد پیدا کرنے والی ہو تو سزا اسی بنیاد پر دی جا سکتی ہے۔ 

ایف آئی آر کے مطابق ٹونی لکڑی کے ایک کارخانے میں کام کرتا تھا جو متاثرہ بچی کے اسکول کے قریب واقع تھا، وہ بچی کو چاؤمین اور کچوری کا لالچ دے کر اپنی دکان پر لے جاتا اور اس سے بار بار زیادتی کرتا رہا۔

ملزم نے متاثرہ بچی کو دھمکی دی تھی کہ اگر اس نے کسی کو بتایا  تو وہ اسے نالے میں ڈبو دے گا یا لکڑی کی طرح کاٹ ڈالے گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید