• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رضوان کی سہ ملکی سیریز میں نواز اور ابرار کی بولنگ کی تعریف

—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے یو اے ای میں کھیلی جانے والی سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کامیابی پر قومی ٹیم کی تعریف کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں محمد رضوان نے کہا ہے کہ ٹرائی سیریز میں پاکستان بہت ہی زبردست کھیلا۔

محمد رضوان نے کہا کہ پاکستان نے ٹرائی سیریز شاندار انداز میں اپنے نام کر لی، کھلاڑیوں کی محنت اور لگن قابلِ تعریف ہے، بالخصوص محمد نواز اور ابرار احمد کی عمدہ بولنگ نے جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔

وکٹ کیپر اور بیٹر نے کہا کہ ان شاء اللّٰہ یہ کامیابی مزید بڑی فتوحات کی پیش خیمہ ثابت ہو گی۔

خیال رہے کہ سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو 75 رنز سے شکست دے دی، محمد نواز نے آل راؤنڈ پرفارمنس دی۔

پاکستان نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹ پر 141 رنز بنائے اور 142 رنز کا ہدف سیٹ کیا تھا۔

افغانستان کی ٹیم 66 رنز پر ڈھیر ہو گئی، کپتان راشد خان 17 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جبکہ صدیق اللّٰہ 13 رنز بنا کر پویلین لوٹے اور کوئی کھلاڑی خاطر خواہ پرفارمنس نہ دکھا سکا۔

آل راؤنڈر محمد نواز نے میچ میں 25 رنز بنانے اور ساتھ ہی ہیٹ ٹرک سمیت 5 وکٹیں صرف 19 رنز کے عوض اپنے نام کر لیں، سفیان مقیم اور ابرار احمد نے 2، 2 کھلاڑی آؤٹ کیے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید