پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کے باعث نیا ریکارڈ بن گیا، 100 انڈیکس نے ایک لاکھ 55 کی حد عبور کرلی۔
دوران ٹریڈنگ بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 1491 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 55 ہزار 768 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
آج اب تک کاروبار کے دوران بینچ مارک 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 080 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ہفتے کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 54 ہزار 277 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔