ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا کہ کراچی میں گزشتہ بارش ایک ڈیزاسٹر تھی۔
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا کہ کراچی میں چند گھنٹوں میں دو سو ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔
سعدیہ جاوید نے کہا کہ کے ایم سی کا عملہ ہائی الرٹ ہے، شہری غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں۔
انہوں نے بتایا کہ اس وقت سیلاب کی صورتحال میں پورا صوبہ ہائی الرٹ ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ این ڈی ایم اے اور میٹ ایڈوائزری دیکھتے ہوئے سندھ حکومت اسکولوں کی چھٹی کا فیصلہ کرے گی۔