ویسٹ انڈیز کے سابق کرکٹر کرس گیل انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) پر پھٹ پڑے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پنجاب کنگز نے انہیں عزت نہیں دی۔
کرس گیل نے عزت نہ ملنے کو آئی پی ایل سے جلد ریٹائرمنٹ کی وجہ بتایا اور کہا کہ میرا آئی پی ایل میں پنجاب کنگز کے ساتھ معاہدہ پہلے ختم ہو گیا تھا۔
ایک انٹرویو انہوں نے انکشاف کیا کہ پنجاب کنگز نے بےعزتی کی، میں نے محسوس کیا کہ سینئر کھلاڑی کی حیثیت سے میرے ساتھ برتاؤ اچھا نہیں ہے، آپ نے فرنچائز کے لیے اتنا کچھ کیا لیکن عزت نہ دی جائے بچوں جیسا رویہ ہو۔
کرس گیل کا کہنا تھا کہ مجھے ایسا لگا جیسے میرے کندھوں پر بلڈنگ جتنا بوجھ ہو، زندگی میں پہلی مرتبہ ڈپریشن موڈ میں گیا، آپ کی مینٹل ہیلتھ پیسے سے زیادہ اہم ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں نے انیل کمبلے کو کال کی ون آن ون بات ہوئی، یقین جانیں گفتگو کے دوران میرا بریک ڈاؤن ہو گیا، میں رو پڑا تھا مجھے انیل کمبلے سے بہت دکھ تھا، میں نے ان کا شکریہ ادا کیا میں بات بھی جاری نہیں رکھ پا رہا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ کپتان کے ایل راہول نے کال کی، کرس تم یہاں رکنا چاہتے ہو تم اگلا میچ کھیلو گے؟ میں نے کہا کہ سنو آپ سب کھلاڑیوں کو آل دی بیسٹ، میں نے اپنا سامان باندھا اور چلا گیا۔
واضح رہے کہ کرس گیل نے آئی پی ایل کے 4 سیزن پنجاب کنگز کی طرف سے کھیلے تھے۔