• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: دوپٹہ جلنے پر کمسن ملازمہ کو استری سے جلادیا گیا، میاں بیوی گرفتار

کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 2 میں فلیٹ میں کام کرنے والی 12 سال کی لڑکی پر بہیمانہ تشدد کے الزام میں میاں بیوی کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق دوپٹہ جلنے پر مالکن نے گھر میں کام کرنے والی کمسن ملازمہ کو استری سے جلایا، متاثرہ بچی کو تشویش ناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کیاگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تشدد کرنے والے میاں بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرکے دونوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید