• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مظفرگڑھ: سیلاب کی تباہ کاریاں و امدادی کارروائیاں جاری

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

مظفرگڑھ میں دریائے چناب میں اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے جس سے سیکڑوں دیہات زیر آب  آگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹوں میں 1 ہزار سے زائد لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ رنگپور، دوآبہ، سنکی، خانگڑھ میں امدادی کارروائیاں کی گئیں۔

پولیس کے مطابق وہیلانوالی، بنڈہ اسحاق اور عظمت پور سے بھی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ ضلع بھر میں ریسکیو کی 32 اور پولیس کی 8 کشتیاں لوگوں کو ریسکیو کر رہی ہیں۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ آرمی، وائلڈ لائف کی کشتیاں اور پرائیویٹ کشتیاں بھی لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کررہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید