سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کے ساتھ سہولت مرکز کا افتتاح کرنے والے سائل کو انصاف مل گیا۔
جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اپیل پر سماعت کی۔
سپریم کورٹ نے بشارت جاوید کے خلاف محکمۂ پاپولیشن ویلفیئر پنجاب کی اپیل خارج کر دی۔
پاپولیشن ویلفیئر میں اسٹورکیپر بشارت جاوید کو کرپشن کے الزام پر برطرف کیا گیا تھا۔
محکمۂ پاپولیشن ویلفیئر نے سروس ٹربیونل سے بشارت جاوید کے حق میں فیصلے کو چیلنج کیا تھا۔