نیپال کے دارالحکومت کٹھمنڈو میں سوشل میڈیا پر پابندی اور کرپشن کے خلاف احتجاج میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پرپابندی اور کرپشن کے خلاف کٹھمنڈو میں بڑے پیمانے پر احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔
کٹھمنڈومیں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپوں میں 1 شخص ہلاک جبکہ 80 زخمی ہوگئے ہیں۔
مظاہرین اور پولیس میں جھڑپوں کے دوران پولیس نے مظاہرین پر واٹرکینین کا استعمال کیا اور شیلنگ کی۔
شہر میں ہنگاموں کے سبب ضلعی انتظامیہ نے کرفیو نافذ کر دیا ہے۔
ہفتے کے دن نیپالی حکومت نے 26 بڑی سوشل میڈیا اور میسیجنگ ایپس پر پابندی لگائی تھی۔
نیپالی حکومت نے کہا ہے کہ یہ کمپنیاں نئے قوانین کے تحت رجسٹریشن میں ناکام ہوگئیں ہیں۔
فیصلے پر انسانی حقوق اور صحافتی تنظیموں کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے اور اسے آزادی اظہار پر قدغن قرار دیا جارہا ہے۔