• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس کی اندرونی کہانی

چیف جسٹس پاکستان کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے 4 ججز شریک نہیں ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فل کورٹ اجلاس میں 4 ججز کی طرف سے لکھے گئے خط پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

اجلاس میں اکثریتی فیصلہ کیا گیا کہ عدالتی فیسیں سپریم کورٹ رولز 1980 کے تحت ہی لی جائیں گی، رولز میں عدالتی فیسوں میں اضافے پر سپریم کورٹ بار، پاکستان بار کونسل نے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فل کورٹ اجلاس میں ججز سے مزید تجاویز مانگی گئی ہیں، تجاویز 4 رکنی کمیٹی کو بھیجی جائیں گی، کمیٹی کو تجاویز موصول ہونے کے بعد دوبارہ فل کورٹ اجلاس بلایا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید