کراچی میں انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے بن قاسم کے علاقے میں اے ایس آئی محمد خان ابڑو کے قتل کےکیس کی سماعت کی۔ پولیس نے ملزم غلام قادر لاشاری کو ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کر دیا۔
اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ملزم کے ساتھی منٹھارو، محبوب چانڈیو، شان عرف ذیشان چانڈیو اور بوبی مفرور ہیں۔
تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا ہے، ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے تفتیش کرنی ہے، ملزم سے آلہ قتل برآمد کرنا ہے۔
تاہم عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا مسترد کر دی اور ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر رپورٹ پیش کریں۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے 18 اگست کو بن قاسم کی حدود میں مقتول کے گھر پہنچے، مقتول گھر کے باہر موجود تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے فائرنگ کر کے اے ایس آئی محمد خان ابڑو کو قتل کیا۔ ملزمان کیخلاف بن قاسم ملیر میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔