کراچی کے مختلف علاقوں میں آج ہلکی اور تیز بارش ہوئی، جس سے متعلق محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار سامنے آگئے ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر 8 اعشاریہ 8 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
شہر کی مختلف شاہراہوں پر بارش کا پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔
مون سون نے کراچی میں پھر رنگ دِکھانا شروع کردیے، آج صبح سے شاہراہ فیصل، اولڈ سٹی ایریا، آئی آئی چندریگر روڈ، گلستان جوہر، یونیورسٹی روڈ، گلشن معمار، گلشن حدید، نارتھ ناظم آباد اور بفرزون سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گلشن معمار میں 8، گلشن حدید میں 7، اولڈ ایئرپورٹ میں 6 اعشاریہ6، ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
بارش کا پانی جمع ہونے سے متعدد سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر رہی اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔