• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیل پہن کر پیچھے کی جانب تیز ترین دوڑنے کا ریکارڈ

اسپین سے تعلق رکھنے والے سیریل گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر نے اونچی ہیل والے جوتے پہن کر 16.55 سیکنڈ میں 328 فٹ پیچھے کی جانب دوڑ کر اپنا ہی ریکارڈ توڑدیا۔

کرسٹین رابرٹو لوپیز روڈریگیز نے ہائی ہیلز  میں پیچھے کی طرف 100 میٹر تیز دوڑنے کا نیا ریکارڈ قائم کیا، جو انہوں نے اس سے قبل 20.05 سیکنڈز میں اسپین کے ٹی وی شو لا نوچے ڈی لوس ریکارڈز میں قائم کیا تھا۔

ریکارڈ رکھنے والے ادارے کے قواعد کے مطابق رابرٹو لوپیز روڈریگیز  کے اس ریکارڈ کے لیے ان کے جوتے کی ہیل کم از کم  2.76 انچ اونچی ہونا ضروری تھا، جبکہ اسکا ٹپ اعشاریہ 59 انچ سے زیادہ چوڑا نہیں ہونا چاہیے تھا۔ 

واضح رہے کہ  روڈریگیز اس وقت 80 سے زیادہ گنیز ورلڈ ریکارڈز ٹائٹل ہولڈر ہیں۔

400 میٹر لکڑی کے کھڑاؤں  پہن کر تیز دوڑنے کا 1 منٹ اور 1.38 سیکنڈ، چپل پہن کر 12 اعشاریہ 10 سیکنڈ میں 100 میٹر تیز ترین دوڑنے کا ریکارڈ بھی ان کے پاس ہے۔

ان کے ریکارڈز میں انگلی پر پول کیو کو متوازن رکھتے ہوئے صرف 5 منٹ اور 52.30 سیکنڈ میں ایک میل کا فاصلہ طے کرنے، اسپیس ہاپر پر تیز ترین 100 میٹر کا فاصلہ 29.91 سیکنڈ میں طے کرنے اور منہ میں چمچ پر انڈا رکھ کر 100 میٹر فاصلہ صرف17.21 سیکنڈ میں طے کرنے کا ریکارڈ بھی شامل ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید