• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی نشست پر ضمنی الیکشن میں پولنگ کا عمل جاری

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی نشست پر ضمنی الیکشن میں پولنگ کا عمل جاری ہے۔

ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب نے کہا ہے کہ ریٹرننگ افسر شریف اللّٰہ نے پولنگ کا عمل شروع کروا دیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی ہال میں پولنگ کا عمل جاری ہے، پولنگ شام 4 بجے تک بلاتعطل جاری رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ نشست کی سینیٹ رکن اعجاز احمد چوہدری کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی ہے، سینیٹ کی نشست کے لیے رانا ثناء اللہ اور سلمیٰ اعجاز امیدوار ہیں۔

ترجمان الیکشن کمشنر پنجاب کا کہنا تھا کہ 363 اراکین پنجاب اسمبلی اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید