• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اور ترکیہ کی دوستی ہر امتحان پر پوری اتری ہے: جام کمال

وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال—فائل فوٹو
وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی وقت کے ہر امتحان پر پوری اتری ہے۔

اسلام آباد میں 16ویں پاک ترک مشترکہ وزارتی کمیشن کا انعقاد ہوا، وزیرِ تجارت جام کمال اور ترک وزیر دفاع یاشار گولر نے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔

اجلاس کے بعد جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا کہ پاک ترکیہ تجارتی تعلقات میں مزید وسعت پر زور دیا گیا ہے۔

اس موقع پر وفاقی وزیرِ تجارت جا کمال نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ فلسطینی عوام کی جدوجہد کی بھرپور حمایت جاری رکھیں گے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ دونوں ممالک کا اشیاء کی تجارت کے معاہدے پر عملدرآمد تیز کرنے کا اعادہ کیا گیا ہے اس کے علاوہ ترک سرمایہ کاروں کو خصوصی اقتصادی زونز میں سہولتیں دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

دونوں ممالک کے مابین قابل تجدید توانائی، تیل و گیس اور ایل این جی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی ٹیکنالوجی، مشترکہ پیداوار اور استعداد کار بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

اعلامیے کے مطابق آئی ٹی، ای کامرس، فِن ٹیک اور مصنوعی ذہانت میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا، ساتھ ہی دونوں ممالک نے افرادی قوت، میڈیا، ثقافت اور سیاحت کے شعبوں میں بھی تعاون کا اظہار کیا۔

دونوں ممالک کے مشترکہ وزارتی کمیشن کے انعقاد میں تعلقات کو نتیجہ خیز معاشی شراکت داری میں بدلنے کے عزم کا اظہار کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید