پاکستان کے مقبول ترین گلوکار اور ہمہ جہت فنکار فرحان سعید ایک بار پھر اپنے مداحوں کو محظوظ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
اپنی پُراثر آواز اور یادگار گیتوں کے باعث شہرت پانے والے فرحان اس بار اپنی اہلیہ اور معروف اداکارہ عروہ حسین کے ساتھ ایک نئی میوزک ویڈیو میں کچھ خاص لے کر آئے ہیں۔
فرحان سعید نے انسٹاگرام پر بغیر کسی پیشگی اطلاع کے اپنے آنے والے گانے ’اندروں کھا جانا‘ کا پوسٹر شیئر کیا ہے، جس میں عروہ حسین بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔
پوسٹر کے ساتھ صرف کمنگ سون لکھا گیا ہے، جس نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو حیرت میں ڈال دیا اور شوق و تجسس کی لہر دوڑا دی ہے۔
’اندروں کھا جانا‘ محض ایک گانا نہیں بلکہ محبت، جادو اور موسیقی کا حسین امتزاج ہے جو ایک سرپرائز کی صورت میں سامنے آ کر پہلے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا چکا ہے۔