• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راج کپور کو زور دار تھپڑ رسید کیا، چہرے پر نشان پڑ گئے تھے، کیدر شرما

بھارتی فلم ڈائریکٹر، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر اور ہندی فلموں کے گیت نگار آنجہانی کیدر ناتھ شرما المعروف کیدر شرما نے اپنے ایک پرانے انٹرویو میں کہا تھا کہ انھوں نے راج کپور کو ایک موقع پر زور دار تھپڑ رسید کیا تھا جس سے ان کے چہرے پر نشان پڑ گئے تھے۔

انھوں نے کہا کہ اگلے دن میں نے راجکپور کو فلم نیل کمل کی پیشکش کی اور اپنا گھر اور بیوی کے زیورات بیچ کر وہ فلم بنائی۔

1999 میں 89 برس کی عمر میں دنیا سے چلے جانے والے کیدر شرما نے اپنے مذکورہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ پرتھوی راج کپور اور وہ گہرے دوست تھے اور پرتھوی راج اپنے بیٹے راج کپور کی وجہ سے پریشان تھے اور کہتے تھے کہ میرا بیٹا جوان ہوا ہے وہ ہر چیز جاننا چاہتا ہے اور بگڑ رہا ہے۔ پڑھائی بھی چھوڑ دی ہے۔

نارووال (پنجاب) میں پیدا ہونے والے کیدر شرما کا کہنا تھا کہ پرتھوی راج نے اس کی ذمہ داری میرے سپرد کی تھی۔ میں راج کپور کے لیے ایک اسکول ماسٹر کی طرح تھا اسی لیے اس کو تھپڑ بھی مارا۔

کیدر شرما نے کہا کوئی بھی ایک نئے اداکار کے ساتھ فلم بنانے کے لیے پیسہ دینے کو تیار نہیں تھا جس کی وجہ سے مجھے گھر اور بیوی کے زیور بیچنا پڑے اور ایک چھوٹے کردار کرنے والی معمر اداکارہ نے کچھ رقم دی۔

انھوں نے کہا کہ راج کپور میرے شاگرد بن گئے اور بہت عزت کرتے تھے۔ میں نے انہیں بتایا کہ وہ میرے تیسرے اسسٹنٹ ہیں، وہ اسکرپٹ لکھ سکتے ہیں۔ اچھا کام کیا تو پھر انھیں سیٹ پر کلپ کا موقع بھی ملے گا۔ کچھ روز بعد میں نے محسوس کیا کہ یہ نوجوان کافی ذہن، گڈ لوکنگ اور سب سے بڑھ کر میرے پرانے دوست کا بیٹا ہے اس کے باوجود میں اس پر کڑی نگاہ رکھتا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید