• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس: پراسکیوشن کے 3 گواہان کے بیانات ریکارڈ

ٹک ٹاکر ثناء یوسف
ٹک ٹاکر ثناء یوسف

ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس میں مزید 2 گواہان کے بیانانت ریکارڈ کرلیے گئے۔

کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد محمد افضل مجوکہ کی عدالت میں ہوئی۔ 

اس موقع پر پراسکیوشن کے مزید 3 گواہان کے بیانات ریکارڈ کیے گئے، وکلاء صفائی کی جانب سے آج گواہان پر جرح نہ ہو سکی، کیس میں مجموعی طور پر 11 گواہان کے بیانات ریکارڈ ہوچکے ہیں۔ 

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 26 نومبر تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو رواں سال 2 جون کو اسلام آباد کے جی 13 ون میں واقع ان کے گھر  میں فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید