جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں بارشوں کے باعث کل بھی ورک فرام ہوم پالیسی برقرار رکھی گئی ہے۔
وائس چانسلر پروفیسر امجد سراج میمن کے مطابق 10 ستمبر کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے ہیں۔
تاہم آن لائن کلاسز حسبِ معمول جاری رہیں گی اور نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں ہوگا۔