• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میٹرک کے پوزیشن ہولڈرز کو کیش انعام دیا جائے گا، چیئرمین بورڈ

ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے تحت میٹرک امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کو کیش انعام دیا جائے گا۔

کراچی بورڈ کے زیر اہتمام میٹرک کے سالانہ امتحانات 2025 میں اول، دوم اور سوم پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ 

چیئرمین بورڈ غلام حسین سوہو نے بتایا کہ یہ تقریب 25 ستمبر 2025 کو منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ تقریب سالانہ امتحانات میں سائنس و جنرل گروپ اور قوت سماعت سے محروم پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے منعقد کی جا رہی ہے جس میں والدین اور اساتذہ کرام کی محنت کو سراہا جائے گا۔ 

اس تقریب کو ”جو پڑھے گا وہ آگے بڑھے گا“ کا عنوان دیا گیا ہے۔ تقریب میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے امیدوار کو 1,50,000روپے، دوسری پوزیشن حاصل کرنے والے کو 1,00,000 اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے امیدوار کو 75,000 روپے نقد انعام سے نوازا جائے گا۔ 

چیئرمین بورڈ نے مختلف اسکولز ایسوسی ایشنز کے سربراہان سے کہا ہے کہ وہ ان ہونہار پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی ہر طرح سے بھرپور حوصلہ افزائی کریں۔ 

وفاقی حکومت نے بھی اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان بھر سے میٹرک میں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کوجلد ہی جمہوریہ ترکیہ کے دورے پر بھیجا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید