لاہور سے روانہ ہونے والے عمرہ زائرین چوبیس گھنٹے بعد بھی جدہ نہ پہنچ سکے، نجی ایئر لائن کے مسافر لاہور اور کراچی کے درمیان پھنس کر رہ گئے۔
لاہور سے جدہ کیلئے 24 گھنٹے میں 2 پروازوں کی ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی، پرواز پی اے 470 گزشتہ رات لاہور سے عمرہ زائرین کو لے کر جدہ روانہ ہوئی تھی۔
نجی ایئر لائن کے طیارے کا موسمی رڈار غیر فعال ہونے پر کراچی لینڈنگ کرائی گئی تھی۔
طیارے کو کراچی میں گراؤنڈ کر دیا گیا تھا، مسافر ہوٹل منتقل کیے گئے، مسافروں کو متبادل طیارے سے رات سوا 9 بجے کراچی سے جدہ روانہ کیا گیا۔
ترجمان نجی ایئرلائن کا کہنا ہے کہ ٹیک آف کرتے ہی طیارے سے پرندہ ٹکرا گیا، سوا گھنٹے بعد طیارے کو واپس کراچی اتارا گیا۔
نجی ایئر کے دوسرے طیارے کو بھی کراچی ایئرپورٹ پر گراؤنڈ کر دیا گیا ہے، عمرہ زائرین واپس لانچ منتقل، متبادل طیارے سے رات گئے روانگی متوقع ہے۔