پاکستان کے سب سے بڑے شہر، معاشی حب کراچی میں بارش کے بعد مختلف سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق اسٹیڈیم کے سامنے پانی جمع ہونے کے نتیجے میں ٹریفک کا دباؤ ہے، سوک سینٹر، نیپاچورنگی، ایکسپو سینٹر، کالاپل اور گورا قبرستان کے قریب بھی پانی جمع ہے۔
ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ شارع فیصل پر مختلف مقامات پر پانی کھڑا ہونے سے ٹریفک کا دباؤ ہے، کورنگی، قیوم آباد، کورنگی کراسنگ پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
اسی طرح لیاقت آباد ڈاکخانے کے قریب روڈ خراب ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔
ٹریفک پولیس کے مطابق لانڈھی داؤد چورنگی اور انڈس چورنگی پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہے، ٹریفک پولیس کا عملہ ٹریفک کی روانی بہتر کرنے کے لیے کوششیں کر رہا ہے۔