• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: گڈاپ میں 7 افراد ندی میں ڈوب گئے، 2 لاشیں مل گئیں

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے گڈاپ میں 7 افراد ندی میں ڈوب گئے، 2 افراد کی لاشیں مل گئیں، دیگر کی تلاش جاری ہے۔

ریسکیوحکام کے مطابق حادثہ 2 گاڑیوں کے کونکر ندی میں ڈوبنے کی وجہ سے پیش آیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق گڈاپ ندی میں ڈوبنے والے 7 افراد میں سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔

کراچی میں گڈاپ سٹی سے خمیسو گوٹھ کا راستہ منقطع ہوگیا ہے، پانی کا ریلاسڑک سے گز رہا ہے۔ 

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے کوئی مدد نہیں کی جا رہی۔

تھڈو ڈیم اور لٹھ ندی سے آنے والے پانی اور بارش کے باعث کراچی کی ملیر اور لیاری ندیاں بپھر گئیں، ریسکیو ون ون ٹو ٹو، پی ڈی ایم اے اور پاک فوج کی ٹیموں نے ندیوں میں سیلابی صورتحال سے متاثرہ علاقوں سے خواتین اور بچوں سمیت ساڑھے تین سو لوگوں کو ریسکیو کیا۔

جام گوٹھ ملیر کے مقام پر شاہراہ بھٹو کا زیر تعمیر حصہ سیلاب میں بہہ گیا، ایم نائن پر بھی پانی آگیا، پہلے ٹریفک بند کی گئی اور پھر دیوار توڑ کر راستہ بنایا گیا۔

قومی خبریں سے مزید