• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا سندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتحال کا نوٹس

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سندھ بالخصوص کراچی میں سیلابی صورتِ حال کا نوٹس لے لیا۔

اسلام آباد سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف نے این ڈی ایم اے کو صوبائی حکومت اور سندھ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے تعاون کی ہدایت کر دی۔

انہوں نے کراچی میں متحرک امدادی کارروائیوں پر ریسکیو، پاک فوج اور رینجرز کی پزیرائی کی جبکہ گڈاپ ندی میں شہریوں کے ڈوبنے پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے متعلقہ اداروں کو سیلاب میں لاپتہ افراد کو جلد از جلد تلاش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کو سیلابی صورتِ حال سے آگاہ کرنے کے لیے آگاہی مہم کو مزید متحرک کیا جائے۔

انہوں نے سیلاب سے متاثرہ نظامِ مواصلات کی جلد از جلد بحالی کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی صورتِ حال سے نمٹنے کے لیے وفاق اور سندھ حکومت مکمل طور پر متحرک ہیں۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے یہ ہدایت بھی کی ہے کہ کراچی میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی امداد اور بحالی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔

قومی خبریں سے مزید