• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: ٹیکسی میں طالبہ کے سامنے نازیبا حرکت کرنے پر ڈرائیور گرفتار

فوٹو بھارتی میڈیا
فوٹو بھارتی میڈیا 

بھارت میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے، دارالحکومت دہلی میں طالبہ کے سامنے گاڑی میں نازیبا حرکت کرنے پر آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  نئی دہلی میں پولیس نے ایک کیب ڈرائیور کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر گاڑی چلاتے ہوئے ایک طالبہ مسافر کی موجودگی میں نازیبا حرکت کر رہا تھا۔

واقعہ موریس نگر کے علاقے میں پیش آیا۔ ملزم کی شناخت لوم شنکر کے نام سے ہوئی ہے۔

متاثرہ طالبہ کی شکایت پر مقدمہ درج کرکے ڈرائیور کو گرفتار کرنے کے ساتھ اس کی گاڑی کو بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے، پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

خیال رہے کہ 8 ستمبر کو  بھارتی ریاست اتر پردیش میں ایک شخص نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر شادی شدہ خاتون کو زندہ جلا دیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ 33 سالہ خاتون نشا سنگھ اپنے والد کے گھر آئی ہوئی تھی اور ڈاکٹر کے پاس جا رہی تھی جب ملزم دیپک نےجو گزشتہ دو ماہ سے اسے پریشان کر رہا تھا، راستے میں روک کر جھگڑا کیا اور پھر اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر اس پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

شدید جھلسنے کے باوجود نشا اسکوٹی پر سوار ہو کر قریبی ڈاکٹر کے کلینک پہنچی تھی۔ تاہم، علاج کے دوران اسے مختلف اسپتالوں میں ریفر کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکیں اور راستے میں دم توڑ گئی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید