• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپال، سپریم کورٹ کی سابق چیف جسٹس سوشیلا کرکی عبوری حکومت سنبھالنے پر آمادہ

نیپال کے سپریم کورٹ کی سابق چیف جسٹس سوشیلا کرکی (Sushila Karki ) نے عبوری حکومت سنبھالنے پر آمادگی ظاہر کردی جبکہ فوج نے فسادات اور ہنگامہ آرائی پر قابو پالیا ہے۔ 

نیپالی حکومت نے پچھلے ہفتے سوشل میڈیا کی بڑی ویب سائٹس بند کردی تھیں جس پر نوجوانوں کے مظاہرے شروع ہوئے تھے اور انہیں جین زی انقلاب کا نام دیا گیا تھا۔ 

نیپال میں ہنگامہ آرائی اور فسادات کے دوران تیس افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے اور کئی سرکاری عمارتوں کو آگ لگادی گئی تھی۔ 

مظاہرین کی تحریک سے وابستہ رہنماؤں نے فوجی قیادت سے بدھ کو ملاقات کی تھی جس میں مستقبل کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

جین زی کا مطالبہ ہے کہ ملک میں قبل از وقت انتخابات کرائے جایئں اور جین زی ہی نے سابق چیف جسٹس سوشیلا کرکی کا نام عبوری حکومت کی قیادت کے لیے پیش کیا تھا۔ 

کرکی نے عبوری قیادت سنبھالنے پر آمادگی بھی ظاہر کردی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید