• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا اگر اسرائیل پر دباؤ ڈالتا ہے تو ہی اسرائیل رک سکتا ہے: ملیحہ لودھی

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان کی امریکا میں سابق سفیر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ امریکا اگر اسرائیل پر دباؤ ڈالتا ہے تو ہی اسرائیل رک سکتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکا کا سب سے بڑا فوجی اڈا قطر میں ہے، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ قطر میں امریکی فوجی اڈے کو یہ معلومات نہ ہو۔

 ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ قطر میں اسرائیلی حملے کی دنیا بھر میں مذمت ہو رہی ہے، اسرائیل اس طرح کے حملوں سے اکیلا ہوتا ہے، لیکن امریکی حمایت سے یہ کام کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل اب تک 7 ریاستوں پر حملے کر چکا ہے، پوری دنیا نے مذمت کے علاوہ کچھ نہیں کیا، او آئی سی میں الفاظ کے سوائے کیا گیا؟ مذمت کے علاوہ کیا کیا گیا! سیکیورٹی کونسل مفلوج ہو چکی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اسرائیل اور اس کی حکومت امن پر توجہ نہیں دیتی، جنگ بندی پر اسرائیل کی توجہ نہیں ہے۔

قومی خبریں سے مزید