• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بلوچستان کے علاقے پشین میں سی ٹی ڈی کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ پشین میں ہونے والی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے 2 مشین گن، 2 نائن ایم ایم پستول اور 2 دستی بم برآمد کیے گئے ہیں۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا یہ بھی کہنا تھا کہ کارروائی میں دھماکا خیز مواد اور ڈیٹونیٹرز بھی برآمد کیے گئے۔

وزیراعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے پشین میں سی ٹی ڈی کی کامیاب کارروائی پر اطمینان کا اظہار  کیا اور سی ٹی ڈی کی کارکردگی کو سراہا۔

ان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے بر وقت کارروائی کرکے دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنائے۔ بلوچستان میں امن کے لئےسی ٹی ڈی اور سیکیورٹی اداروں کی خدمات قابل تحسین ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں عوام کو پُرامن ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔

قومی خبریں سے مزید