• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بانی پی ٹی آئی نے ہدایت دی کہ ستمبر میں جلسہ کریں: بیرسٹر گوہر

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ہدایت دی کہ ستمبر میں جلسہ کریں، علی امین گنڈا پور کو ذمے داری سونپی ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ابھی تک ہمارے ارکان کی نااہلی کا سلسلہ ختم نہیں ہوا، میں اب بھی کہتا ہوں کہ سختیاں ختم کریں۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی آئین اور عدلیہ کی بالادستی کے لیے جیل میں ہیں، وہ آزاد عدلیہ چاہتے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پنجاب میں اس 4 ہزار دیہات اور 42 لاکھ لوگ سیلاب سے متاثر ہوئے، پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین کے لیے ابھی تک اعلان نہیں کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ہمیں سنے بغیر نوٹس دیے اور ڈی نوٹیفائی کیا،  ہمارے ارکان کو غیرقانونی طریقوں سے سزائیں ہوئیں، اگر سیاسی تناؤ جاری رہا، ریاست خطرے میں پڑھ جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ایوان مضبوط ہو اس لیے کوشش کر رہے ہیں، ہمارے لیے دروازے بند کر دیے گئے ہیں، یہ تناؤ رہا تو ملک اور معیشت کا نقصان ہوگا۔ یہ سختیاں ختم کی جائیں، اس سے ریاست خطرے میں پڑے گی۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ آزاد عدلیہ کے لیے ضروری ہے کہ ججز پر بھی دباؤ نہ ڈالا جائے، ججز کی بھی شکایات ہیں کہ ہمارے ساتھ انصاف نہیں ہوتا، 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف اپیلیں دائر ہو چکی ہیں اس کو دیکھا جائے۔

قومی خبریں سے مزید