• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر مملکت آصف زرداری اور بلاول بھٹو کل 10 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے

فائل فوٹو
فائل فوٹو

صدر مملکت آصف زرداری چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ کل 10 روزہ دورے پر چین روانہ ہوں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق صدر آصف زرداری دورے کے پہلے حصے میں شنگھائی جائیں گے، ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی چین جائے گا۔

صدر زرداری کی چینی قیادت اور کمیونسٹ پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقاتیں متوقع ہیں، جس میں پاکستان پیپلز پارٹی اور کمیونسٹ پارٹی چین کے درمیان تعلقات کی تجدید شامل ہوگی۔

سفارتی ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقاتوں میں پاک چین دوستی کا فروغ بھی شامل ہوگا۔

صدر زرداری اور بلاول بھٹو زرداری چین کی جاپان کو شکست کی یاد کے طور پر چینی قیادت کو مبارکباد بھی دیں گے۔

قومی خبریں سے مزید