جوڈیشل مجسٹریٹ کراچی شرقی کی عدالت میں ویزے کا جھانسہ دے کر آن لائن فراڈ کے کیس میں سائبر کرائم ایجنسی نے گرفتار 2 ملزمان کو عدالت میں پیش کر دیا۔
تفتیشی افسر کی جانب سے عدالت سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کر دی گئی۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے مزید ساتھیوں کو گرفتار کرنا ہے، ان سے تفتیش کا دائرہ بھی وسیع کرنا ہے۔
تفتیشی افسر نے بتایا کہ 6 چھاپوں کے دوران ان 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ 6 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
عدالت نے دونوں ملزمان کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا اور آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔